یقین ہے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرور رنگ لائیگی‘فنکاروں کا اظہار یکجہتی

Spread the love

فلم ، ٹی وی اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں کشمیری آزادی کی تحریک میں اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں جو رائیگاں نہیں جائیں گی،

ہمیں یقین ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرور رنگ لائے گی۔

اداکارہ ریما ،میرا ،مدیحہ شاہ ، ثناء ،صاحبہ ،رابی پیرزادہ ،مہک نور ،حمیرا ارشد ،شبنم مجید ،کرینہ جان ،ماہرہ خان ،بشریٰ انصاری ،سجل علی ،مایا علی صنم بلوچ ، صبا قمر ،ماروا حسین ، مہوش حیات ، کبریٰ خان ،مایا علی ،عروہ حسین ، صنم سعید ،عمائمہ ملک ،عائشہ قمر ،ریما خان ،شان ،جاوید شیخ ، ندیم ، مسعود اختر ، قوی خان ، مصطفی قریشی ، شفقت چیمہ ، افتخار ٹھاکر ،نسیم وکی ،طاہر نوشاد ،حسن مراد ،عابد کشمیری ،فواد خان ، حمزہ علی عباسی ، احسن خان ،احمد علی بٹ ،عمران عباس ، علی ظفر ،فہد مصطفی ،فیصل قریشی ،ہمایوں سعید ،دانش تیمور ، عدنان صدیقی ،محسن عباس حید ر، نعمان اعجاز ، فرحان سعید سمیت دیگر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان گزشتہ سات دہائیوں سے جدوجہد آزادی کی تحریک چلا رہے ہیں،

قابض بھارتی فوج بندوق کے زور پر نہتے کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے،معصوم بچوں کو پیلٹ گن سے نشانہ بنایا جا رہا ہے،

اب تک ہزاروں خواتین بیوہ ہو چکی ہیں،ہزاروں کشمیری آزادی کی تحریک میں اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں۔جبکہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مسئلہ کشمیری حل کرانے میں بری طرح ناکام رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر پاک و ہند کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے ،مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں امن کا قیام نا ممکن ہے،اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply