داسو ڈیم کمپنی بس 39

پاکستان اور چین کا داسو بس حادثے کے تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق

Spread the love

پاکستان داسو بس حادثے

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان اور چین نے داسو بس حادثے کے تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے عزم کیا ہے کہ کوئی بھی شرپسند طاقت پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب نہیں کر سکتی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی چین کے وزیر برائے پبلک سکیورٹی زاؤ کیذہی (Mr. Zhao Kezhi) سے ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ، دونوں وزراء کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی ،وزراء کے درمیان داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق بات چیت ہوئی ،

وزیر داخلہ کا بدقسمت بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ،بس حادثے میں اب تک ہونے والی تحقیق سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور آہنی بھائی ہیں،

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بس حادثے کی تحقیقات اعلی ترین سطح پر جاری ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا تحقیقات بہت جلد مکمل کرلیں گے۔ چینی تحقیقاتی ٹیم کو مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے ہم منصب کو یقین دہانی کروائی کہ پاکستان میں کام کرنے والے تمام چینی ورکرز کو فُول پروف سکیورٹی دینگے۔

چینی وزیر زاؤ کیذہی نے کہا چینی صدر شی جن پنگ کی ہدایت پر آپ سے بس حادثے پر کال کررہا ہوں،بس حادثے میں دونوں ملکوں کے شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے۔

پاکستان داسو بس حادثے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں