32

لیسکوٹیم کاڈی آئی جی شارق کمال کے ملازمین پر ہراساں کرنے کا الزام

Spread the love

شارق کمال ملازمین ہراساں

لا ہو ر (صرف اردو آن لائن نیوز) ڈی آئی جی پولیس شارق کمال کے گھر بجلی کی شکایت کا ازالہ کرنے کیلئے جانے والی لیسکو کی دو رکنی ٹیم کو ان کے ملازمین کی جانب سے ہراساں کرنے کے الزام میں لیسکو اہلکاروں نے ان کے خلاف تھانہ گارڈن ٹاؤن میں درخواست دیدی ۔

مقامی ایس پی کے مطابق صلح ہو گئی ہے ۔ گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن کے دو لائن مین وسیم ارشاد اور سہیل پر مشتمل لیسکو کی ٹیم رات گئے ڈی آئی جی شارق کمال کے اہلخانہ کی شکایت پر ازالہ کیلئے ان کے گھر پہنچی ۔

لیسکو ٹیم اپنا کام مکمل کرنے کے بعد جب واپس جانے لگی تو ڈی آئی جی نے لیسکو کی ٹیم کو اضافی کام نمٹانے کا حکم دیا۔ رات کی وجہ سے جب ٹیم نے کام سے انکار کیا تو ڈی آئی جی کے سکیورٹی سٹاف نے لیسکو اہلکاروں کو سرکاری گاڑی سمیت روک لیا ،

لیسکو اہلکاروں نے تھانے میں دی جانے والی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ انھیں ہراساں کیا گیا ہے اور وہاں رات بھر روکے رکھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن بتایا ہے کہ صلح ہو گئی ہے ۔ لیسکو اہلکاروں نے درخواست واپس لینے اور کارروائی نہ کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔
لیسکوٹیم

شارق کمال ملازمین ہراساں

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں