زخمی بچے کی خواہش 73

مولانا طارق جمیل نے زخمی بچے کی خواہش پوری کرنے کیلئے اسلام آباد کا سفر کیا

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) زخمی بچے کی خواہش

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے زخمی بچے کی خواہش پوری کرنے کیلئے اسلام آباد کا سفر کیا۔

انسٹاگرام پر مولانا طارق جمیل کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے چاہنے والوں کو عالم دین کے اسلام آباد پہنچنے کی اطلاع دی گئی۔

شیئر کی گئی تصاویر میں مولانا طارق جمیل کو بچے سے خوش دلی سے ملتے اور مسکراتے ہوئے ہاتھ پکڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

پوسٹ کا کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا گیا کہ مولانا طارق جمیل نے گزشتہ روز خاص طور پر اس بچے سے ملاقات کے لیے اسلام آباد کاسفر کیا ہے

جس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مولانا صاحب سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مولانا صاحب کی جانب سے بچے کا پتا لگانے کی درخواست کی گئی تھی،

بچے کا پتا معلوم کرنے میں 4 دن لگے جو کہ اس وقت پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز ) اسلام آباد میں داخل ہے،

مزید برآں عالم دین کی جانب سے عقیدت مندوں سے بچے کے لیے دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے۔

زخمی بچے کی خواہش

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں