کورونا تیسری لہر تشویشناک 27

ملک میں کورونا سے مزید 21 افراد انتقال کر گئے

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) کورونا سے مزید 21

ملک میں کورونا سے 21 افراد انتقال کرگئے اور 1500 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43790 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1590 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 21 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.63 فیصد رہی۔این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 22618 ہو چکی ہے

جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 76 ہزار 867 تک پہنچ چکی ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 732 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے

جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 9 لاکھ 14 ہزار 605 ہو گئی ہے جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 39644 ہو گئی ہے۔

جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 9 لاکھ 14 ہزار 605 ہو گئی ہے جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 39644 ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں