بابر سنچری پاکستان کامیاب 109

بابراعظم نے انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں ریکارڈز کے ڈھیر لگادیے

Spread the love

بابر ریکارڈز کے ڈھیر

برمنگھم (صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں 158 رنز کی اننگز کھیل کرکئی بین الاقوامی اور قومی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔

برمنگھم میں ہونیوالے تیسرے ایک روزہ میچ میں بابر اعظم نے 139 گیندوں پر 158 رنز اسکور کیے اور اپنے کیریئر کی14ویں سنچری سکور کی۔بابر اعظم نے 14 ون ڈ ے سنچریاں اپنے 81 ویں ایک روزہ میچ میں مکمل کیں ،

یوں وہ تیز ترین 14 سنچری بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔اس سے قبل جنو بی افریقہ کے ہاشم آملہ نے یہ کارنامہ 84 اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 98 اننگز میں انجام دیا تھا۔

یہ بابر اعظم کی انگلینڈ میں تیسری سنچری تھی یوں وہ انگلینڈ میں3 ون ڈے سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے جبکہ وہ انگلش سرزمین پر ایک ہزار رنز بنانے والے بھی پہلے پاکستانی ہیں۔

بابر اعظم کے 158 رنز کی اننگز ون ڈے میں کسی بھی پاکستانی کپتان کی سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے، اس سے قبل شعیب ملک نے 2008 میں بھارت کیخلاف 125 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

اس کے علاوہ یہ 38 سال بعد کسی پاکستانی کپتا ن کی انگلش سرزمین پر سنچری تھی، اس سے قبل انگلینڈ میں عمران خان نے 1983 ورلڈ کپ کے دوران سنچری سکور کی تھی۔

بابر اعظم کا یہ انفرادی سکور انگلینڈ میں ہونیوالی دو طرفہ ون ڈے سیریز کے کسی ایک میچ میں کسی بھی ٹیم کے کپتان کا سب سے بڑا سکور بھی ہے، اس سے قبل انگلینڈ کے الیک اسٹیورٹ نے 2010 میں بنگلا دیش کیخلاف سیریز میں 154 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

بابر اعظم کا 158 رنز کا انفرادی سکور انگلش سرزمین پر کسی بھی پاکستانی کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے،

اس سے قبل امام الحق نے یہاں 151 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔اس کے علاوہ میچ کے دوران بابر اعظم نے محمد رضوان کیساتھ 179 رنز کی شراکت بنائی جو کسی بھی وکٹ پر اور کسی بھی میدان پر پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف سب سے بڑی شراکت ہے۔

بابر ریکارڈز کے ڈھیر

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں