153

اکثریت

Spread the love

اکثریت

چونکہ دماغ کو یکسوئی کرنے کے لئے ایک علامت نہایت ہی ضروری ہے، اس لئے میں بت پرستی پریقین رکھتا ہوں۔
ایک مذہب نے دیگر دو مذہبوں سے اپنا امتیاز ثابت کرتے ہوئے کہا۔

میں بت پرستی کے سخت خلاف ہوں، لیکن میں مردوں کی عبادت میں یقین رکھتا ہوں اس لئے میں زیاده اثردار ہوں۔
دوسرے مذہب نے کہا۔

میں بت پرستی کی مخالفت کرتا ہوں، لیکن میں ایک خاص جگہ پر بیٹھ کر ایک خاص تصویر کی عبادت کرتا ہوں اور اس سے دعا مانگتا ہوں۔
لہٰذا میں تم دونوں سے عُمده ہوں۔

امتیاز ثابت کرنے کی آرزو لیے وه تینوں ایک لامذہب کے پاس پہنچے اور اس کے سامنے اپنی اپنی بات رکھی۔

وه شخص یہ سوچ کر مسکرانے لگا کہ کسی نہ کسی علامت کی عبادت تو تینوں میں ہی مروج ہیں، لیکن اس نے بڑی ہی سمجھداری سے جواب دیا۔
جس مذہب کوماننے والے جہاں پر زیاده ہیں، وہاں پر وه مذہب افضل ہے۔ مطلب یہ کہ تمہارا امتیاز

تمہارے اصولوں سے نہیں بلکہ تمہیں ماننے والوں کی اکثریت پر انحصار کرتا ہے۔

تمہارے اصولوں سے نہیں بلکہ تمہیں ماننے والوں کی اکثریت پر انحصار کرتا ہے۔

اکثریت

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں