ملک بھر میں کورونا 27

کرونا وائرس سے مزید پندرہ افراد چل بسے ،1808نئے کیسز رپورٹ

Spread the love

کرونا وائرس سے مزید

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کرونا وائرس سے مزید پندرہ افراد چل بسے ،1808نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 808 کیسز سامنے آئے ہیں،

مزید 15 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 670 کورونا مریض شفایاب ہو گئے،

جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 84 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 597 ہو گئی ،

کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 38 ہزار 622 مریض زیرِ علاج ہیں،

جن میں سے 2 ہزار 162 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کْل 9 لاکھ 13 ہزار 873 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 15 ٹیسٹ کیئے گئے،

جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 51 لاکھ 3 ہزار 802 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کْل 1 کروڑ 98 لاکھ 83 ہزار 900 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 48 ہزار309 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 822 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار478 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 5 ہزار 607 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 463 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 362 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 83 ہزار 764 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 784 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 994 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 317 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 21 ہزار 180 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 594 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 6 ہزار 904 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

کرونا وائرس سے مزید

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں