ترین گروپ کا ظہرانہ 71

افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے، فواد چوہدری

Spread the love

افغانستان میں بدلتی صورتحال

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے،

پوری کوشش ہے کابل میں ایک پر امن اور سب کی رائے پر مبنی نظام حکومت کے ذریعے آگے بڑھا جائے،پاکستان کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی ،

امید ہے افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پر متفق ہے۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے،پوری کوشش ہے کابل میں ایک پر امن اور سب کی رائے پر مبنی نظام حکومت کے ذریعے آگے بڑھا جائے لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو بھی ہاکستان کے اندر اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے،

ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کہ چکے ہیں کہ امن میں حصہ دار ہوں گے لیکن جنگ میں نہیں۔

چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی اور امید ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پر متفق ہے۔

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں