87

خطے میں ایپل کمپنی کی پہلی اکیڈمی کے لیے سعودی دارالحکومت کا انتخاب

Spread the love

ایپل کمپنی پہلی اکیڈمی

ریاض (صرف اردو آن لائن نیوز) مشہور امریکی کمپنی ایپل نے مشرق وسطی اور شمالی افریقا میں اپنے معروف ادارے ایپل ڈیولپراکیڈمی کے صدر دفتر کے لیے ریاض کا انتخاب کیا ہے۔

یہ مذکورہ ریجن میں اکیڈمی کی پہلی شاخ ہو گی۔ پہلا مرحلہ خواتین پروگرامرز اور ڈیولپرز کے لیے مختص ہو گا۔ اس کا مقصد ویژن 2030 کی روشنی میں خواتین کو با اختیار بنانے اور ضخیم سماجی اصلاحات کرنے کے سلسلے میں کوششوں کو سپورٹ کرنا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس خصوصی شراکت داری میں ایپل گلوبل کمپنی اور سعودی فیڈریشن فار سائبر سیکورٹی، پروگرامنگ اینڈ ڈرونزکے علاوہ پرنسس نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی شامل ہے۔

یونیورسٹی کی سربراہ ڈاکٹر ایناس بنت سلیمان العیسی نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے کہ پرنسس نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی جو دنیا میں خواتین کی سب سے بڑی جامعہ شمار ہوتی ہے

یہاں خطے کی پہلی اپیل ڈویلپر اکیڈمی کا آغاز ہو رہا ہے۔اس حوالے سے سعودی فیڈریشن فار سائبر سیکورٹی، پروگرامنگ اینڈ ڈرونزکے مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین اور طویق اکیڈمی کی مجلس عاملہ کے سربراہ فیصل الخمیسی نے ایپل کمپنی کے ساتھ اس امتیازی اور اہم شراکت داری پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔

الخمیسی کے مطابق ایپل اکیڈمی کی شاخ کاروباری خواتین ، ڈیولپرز اور ڈیزائنرز کو تربیت اور لوازمات فراہم کرنے پر کام کرے گی تا کہ نئی کمپنیاں قائم کی جا سکیں اورآئی او ایس کی اپیلی کیشنز کے میدان میں روزگار کے مواقع میسر آ سکیں۔

ادھر ٹیلی کمیونی کیشن اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے سعودی وزیر انجینئر عبداللہ السواحہ نے مشرق وسطی اور شمالی افریقا کے ریجن میں ڈیولپر اکیڈمی کے قیام کے لیے مملکت کا انتخاب کرنے پر ایپل کمپنی کا شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ درحقیقت یہ ہماری بیٹیوں کے لیے ڈیجیٹل ذہانت اور مہارتوں میں کی جانے والی سرمایہ کاری ہے۔

ایپل کمپنی پہلی اکیڈمی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں