66

نیویارک فلیٹ کیس میں آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) آصف زرداری ضمانت منظور

نیویارک فلیٹ کیس میں آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکرلی گئی۔بدھ کو نیوزیارک فلیٹ کیس میں سابق صدرآصف علی زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری درخواست پرچیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سماعت کی۔سماعت کے بعد آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری 5 لاکھ روپے مچلکوں کے ساتھ 28 جولائی تک منظورکرلی۔

عدالت نے چیئرمین نیب ، ڈی جی نیب پنڈی اورتفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیا اور جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

اس سے قبل پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے توصحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب مفاہمت کی طرف جارہے ہیں یا مزاحمت کی طرف؟

جس پر زرداری نے کہا کہ بلاول سے پوچھیں۔صحافی نے آصف زرداری سے ایک اورسوال کیا کہ آپ سیاست سے کنارہ کشی اختیارکرچکے ہیں؟

جس پرآصف زرداری نے کہا کہ کمانڈربلاول ہے۔ صحافی نے ایک اورسوال کیا کہ میاں صاحب کو مشورہ نہیں دیں گے عدالت آنے کا؟

جس پرآصف زرداری نے کہا کہ ہم کسی کو مشورہ نہیں دیں گے آنا چاہیں تو بسم اللہ۔

آصف زرداری ضمانت منظور

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں