پاکستان اور انگلینڈ 43

پاکستان سیریز سے قبل انگلینڈ کے 3 کرکٹرزکا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Spread the love

انگلینڈ کے 3 کرکٹرز

لندن (صرف اردو آن لائن نیوز) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کہا ہے کہ تین کھلاڑیوں

اور عملے کے 4 اراکین کا کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے

بتایا ہے کہ برسٹل میں پی سی آر ٹیسٹ کرانے والے ون ڈے کے تین کھلاڑیوں اور انتظامی ٹیم کے

چار ممبران نے کورونا وائرس کا مثبت تجربہ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ پبلک ہیلتھ انگلینڈ، پبلک ہیلتھ

ویلز اور برسٹل لوکل ہیلتھ اتھارٹی کے اشتراک سے متاثرہ افراد 4 جولائی سے آئیسولیشن میں ہیں

اور برطانوی حکومت کے قرنطینہ پروٹوکول پر عمل پیرا ہیں۔ای سی بی کے بیان میں کہا گیا کہ ٹیم

کے دیگر ممبران کو قریبی رابطے کی وجہ سے آئی سولیشن میں رہیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان

اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔انگلینڈ میں موجود

قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں 3 ون ڈے کھیلنے ہیں جو 8 ،10 اور 13 جولائی کو کھیلے جائیں

گے، انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز 16 ، 18 اور 20 جولائی کو ہوں گے۔

انگلینڈ کے 3 کرکٹرز

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں