کورونا وائرس سے مزید 106

کرونا وائرس ،مزید 25افراد چل بسے ،830نئے کیسز رپورٹ ہوئے

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) کرونا وائرس مزید 25

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران مزید 25افراد چل بسے ،830نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 830 کیسز سامنے آئے ہیں،

مزید 25 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 714 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے زائد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 452 ہو گئی ہے،

کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 64 ہزار 490 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 33 ہزار 390 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 968 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،

کْل 9 لاکھ 8 ہزار 648 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 364 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 48 لاکھ 15 ہزار 639 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 89 ہزار 257 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 1 کروڑ 73 لاکھ 90 ہزار 346 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 47 ہزار 14 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں،

جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 786 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 275 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 5 ہزار 528 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 616 ہو چکی ہے،

اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 343 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 83 ہزار 48 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 780 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 445 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 315 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 588 مریض رپورٹ ہوئے ہیں،

اس کے باعث اب تک یہاں کْل 589 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 6 ہزار 504 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

کرونا وائرس مزید 25

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں