شاہد خاقان عباسی فواد حسن فواد 59

جتنا نقصان نیب نے پہنچایا کسی اور ادارے نے نہیں پہنچایا ،شاہد خاقان عباسی

Spread the love

جتنا نقصان نیب نے

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ جتنا نقصان نیب نے پہنچایا کسی اور ادارے نے نہیں پہنچایا ،نیب مجرموں کو چھپانے اور کرپشن بچانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ وہ پھر کہتے ہیں ان عدالتوں میں کیمرے لگائیں اور عوام کو دکھائیں، جو گواہ آتا ہے وہ کہتا ہے نہ حکومت کو نقصان ہوا نہ عوام کا پیسہ لگا۔ انہوںنے کہاکہ کیس یہ ہے کہ ایل این جی ٹرمنل نہیں لگنا چاہیے تھا،

یہاں کابینہ کا اجلاس ہوتا ہے کہ چھ دن ایل این جی بند ہونے پر کیا نقصانات ہوئے۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ چیئرمین نیب یہ تو پتہ کر لیں کہ ایل این جی کی ضرورت تھی یا نہیں تھی۔ انہوںنے کہاکہ پٹرولیم کے سیکرٹری کہہ رہے ہیں کہ نیب کاموں میں مداخلت کر رہا ہے،

جتنا نقصان نیب نے پہنچایا، کسی اور ادارے نے نہیں پہنچایا، آج نیب مجرموں کو چھپانے اور کرپشن بچانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پہلے بل کے اندر پونے تین روپے بجلی بڑھ گئی ہے،

یہ تماشے لگیں گے، مہنگائی اور بڑھے گی،۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت اقتدار میں ہے، آپ نیب کو چلالیں یا حکومت کو چلا لیں ،نیب ملک کو آپ سے بہتر چلا لے گا۔

انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب کو کہتا ہوں کیسز ختم کریں،نیب کے ہوتے ہوئے ملکی ترقی ممکن نہیں۔

ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ شہباز شریف اور رانا تنویر حسین سے معذرت کر چکا ہوں،ٹی وی چینل سے درخواست ہے کہ میرا 55 منٹ کا انٹرویو چلائیں۔

جتنا نقصان نیب نے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں