کورونا وائرس سے مزید 46

کورونا سے مزید 19 افراد انتقال کر گئے ،1347نئے کیسز رپورٹ ہوئے

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) کورونا 19 افراد انتقال

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 347 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 650مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 427 ہو گئی ہے، کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 63 ہزار 660 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 33 ہزار 299 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 894 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،

کْل 9 لاکھ 7 ہزار 934 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 45 ہزار 245 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 47 لاکھ 78 ہزار 275 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 89 ہزار 257 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی،

اب تک کْل 1 کروڑ 73 لاکھ 90ہزار 346 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 46 ہزار 852 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 776 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 902 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 5 ہزار 520 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 533 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 340 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 969 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں،

اب تک یہاں کْل 780 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 419 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 312 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 558 مریض رپورٹ ہوئے ہیں،

جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کْل 588 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 6 ہزار 427 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

کورونا 19 افراد انتقال

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں