آج کا دن 95

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

حمل
مالی طور پر پریشانی کا کافی دنوں سے سامنا ہے۔ آپ کو اب کوئی راستہ بھی دکھائی نہیں دے رہا اور گھر کا نظام چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ اس صورت حال میں آپ کو بعد نماز مغرب سورۂ واقعہ پڑھنے کا مشورہ ہے ،یا حی یا قیوم کا ورد بھی جاری رکھیں۔ ان شاء اﷲ بہتری آ جائے گی، جو لوگ ٹھنڈے مزاج سے نہیں چلیں گے، وہ اپنے خاندان سے کٹ سکتے ہیں۔ آج کل مخالفت بھی خوب چل رہی ہے۔
ثور
وراثتی امور میں اب کچھ سلسلہ بننا شروع ہو گیا ہے امید ہے کہ جلد سب کو اپنا حق مل جائے گا۔ خواتین بغیر کسی مشورے کے کسی بھی قسم کے کاغذات پر دستخط نہ کریں، ورنہ اس میں بہت بڑا نقصان ہوگا ۔اس وقت تمام حالات پر گہری نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ اپنوں کے ساتھ مخالفت والا خانہ کھلا ہوا ہے، آپ حکمت عملی سے چلیں تاکہ رشتے بھی بچ جائیں اور وقت بھی گزر جائے۔
جوزہ
آپ ایک چیز کے پیچھے پڑ جاتے ہیں ،پھر سارا دن اس کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں، جس سے صحت پر بھی اثر پڑتا ہے اور ماحول بھی خراب ہوتا ہے، تو کل کی شدید کمی ہونے کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے۔ اﷲ پاک پر بھروسہ رکھیں کچھ نقصان نہیں ہوگا۔ اب تو حالات آپ کے حق میں اچھے ہوتے جا رہے ہیں ،بگڑی ہوئی بات سنبھل جائے گی۔ ان شاء اﷲ اب مالی طور پر بھی بہتری ملے گی۔
سرطان
قرض وغیرہ کے حوالے سے اب صورت حال بہتر ہو سکے گی، جس بھی کوشش میں لگے ہوئے تھے اس میں کامیابی ملے گی۔ جو لوگ عرصہء دراز سے بے روز گار تھے وہ ان شاء اﷲ اب جلد اپنے بارے میں خوشی کی خبر سن سکیں گے، جن لوگوں نے کاروبار بدلنا تھا وہ تھوڑا سا انتظار کر لیں، اب اس میں ہی ان شاء اﷲ بہتری ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں اور موجودہ جگہ سے تبدیلی کے حوالے سے بھی اچھی خبریں ہیں ۔
اسد
لوگ جس قدر بھی مخالفت کر لیں، وہ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، عزت ساری کی ساری میرے اﷲ پاک کے ہاتھوں میں ہے۔ ان دنوں مشکل بھی ہے اور ذہنی طور پر پریشان بھی، ان شاء اﷲ اس میں سے نکل جائیں گے اور جو راستے بند ہوئے تھے وہ چند دنوں کے بعد دوبارہ کھلنا شروع ہو جائیں گے۔ بندش یا کسی بھی طرح کا کوئی اثر نہیں ہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں ،کھل کر کھیل سکتے ہیں۔
سنبلہ
بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے، آپ اس کو نظر میں رکھیں ،مستقبل کے حوالے سے خاص طور پر اچھی خبریں ہیں۔ جو لوگ عرصہء دراز سے روز گار کے حصول کے لئے پریشان تھے، وہ بڑی کامیابی کے قریب ہیں اور جن کو اپنی موجودہ جگہ بدلنی ہے وہ ذرا سی کوشش اور ہمت کریں گے تو اپنی کوشش میں کامیاب ہوں گے۔
میزان
صحت کا صدقہ جاری رکھیں یا کریم یا سلام یا اﷲ کا ورد دن میں کم سے کم 500 بار ضرور کریں ،اپنی نظر بھی ضرور اتاریں۔ اس وقت مخالفین اپنی کوشش میں بھی لگے ہوئے ہیں، مگر جب تک میرا اﷲ نہ چاہے کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، مگر شیطانی وہم بھی تو تنگ کرتے ہیں جو دوسروں کو آپ کے خلاف کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ صدقہ بھی دیں۔
عقرب
آپ کو خاندانی معاملات سے کچھ دنوں کے لئے باہر نکلنا پڑے گا، کیونکہ ایک اچھے وقت کا سامنا ہے، روز گار پر جس قدر محنت کریں گے، اس میں اتنا ہی فائدہ ملے گا، آپ کی ایک عمر مشکل میں گزری ہے، اب ان شاء اﷲ اس کا صلہ ملنے کا وقت ہے، آپ اب سنجیدہ ہو جائیں ،اپنے حق کے لئے بھی بات کرنے کی ہمت کریں۔ اس طرح کافی آسانیاں ہوں گی، دوسرے پیچھے ہٹ جائیں گے۔
قوس
دلی وابستگی آپ کے لئے مشکل پیدا کر رہی ہے۔ ٓآپ جذبات میں آکر کوئی غلط قدم نہ اٹھالیں۔ اس بات کا بہت اندیشہ ہے، زائچہ تو مشورہ دے رہا ہے کہ واپسی کا راستہ اختیار کر لیں اور توبہ کریں۔ جن لوگوں کو اپنی اولاد کے حوالے سے فکر لاحق ہے، ان کے لئے پردۂ غیب سے کوئی سلسلہ ایسا بن سکتا ہے جس سے ان کی ساری پریشانیاں بحکم اﷲ ختم ہو جائیں گی، ان شاء اﷲ۔
جدی
دوسروں کے معاملات سے جس قدر ممکن ہو، دور رہیں اور کوشش کریں کہ ان دنوں صرف روز گار پر توجہ رہے، کافی دنوں کے بعد اب اس میں بحکم اﷲ بہتری محسوس ہو رہی ہے، اس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور جو کام رک گئے تھے وہ بھی ان شاء اﷲ اب چلنا شروع ہو جائیں گے۔ ان دنوں غیر متوقع طور پر رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا، بلاک رقم بھی واپس آ سکتی ہے۔
دلو
آپ کسی بات کو لے کر ضرورت سے زیادہ ٹینشن محسوس کر رہے ہیں، اس وقت زائچہ ایسی کوئی بات ظاہر نہیں کر رہا۔ اﷲ پاک پر بھروسہ رکھیں، جو بھی پریشانی ہے وہ آپ کی اپنی کسی غلطی کی وجہ سے ہے، آپ اس میں سے نکل جائیں گے، توبہ بھی ضرور کریں اور یاد رکھیں کہ ان دنوں بہن بھائیوں وغیرہ سے دور رہیں یا ان کے معاملے میں خاموشی اختیار کریں، ورنہ جھگڑا ہو سکتا ہے۔
حوت
جن لوگوں نے بیماری، بندش یا جادو ٹونے وغیرہ کے اثرات کا سامنا کیا ہے، بحکم اﷲ یہ ہفتہ ان کے لئے اس سے نکلنے کی خوشخبری ہے۔ جو لوگ نوکری کی تلاش میں تھے، وہ روز گار حاصل کر سکیں گے اور خواہش مند افراد کے رشتے وغیرہ کی بات بھی طے ہو سکے گی۔ اس وقت کسی پرانے دوست سے ملاقات بھی ممکن ہو گی اور شاید آگے چل کر مالی طور پر کسی حوالے سے اکٹھے ہو سکیں۔

آج کا دن کیسا

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں