کورونا تیسری لہر تشویشناک 87

کورونا سے اموات میں اضافہ ، مزید 34 افراد جان کی بازی ہار گئے

Spread the love

کورونا اموات میں اضافہ

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے اموات میں اضافہ ہونے لگا ،کووڈ کے باعث مزید 34 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار400 کیسز سامنے آئے ہیں،

مزید 34 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید957 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 91 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 379 ہو گئی ہے،

کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 85 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 32 ہزار 319 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 871 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کْل 9 لاکھ6 ہزار 387 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 27 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار 198 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 58 ہزار 154 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 1 کروڑ 67 لاکھ 14ہزار 171 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 46 ہزار 582 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 767 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 268 ہو چکی ہے،

جبکہ اس سے کْل اموات 5 ہزار 497 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار306 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 329 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 845 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 779 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27

ہزار 295 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 310 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 458 مریض رپورٹ ہوئے ہیں،

اس کے باعث اب تک یہاں کْل 586 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 6 ہزار 331 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

کورونا اموات میں اضافہ

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں