کورونا خطرے کی گھنٹی 47

آسٹریلیا میں کورونا کے نئے کیس، خصوصی اقدامات کا فیصلہ

Spread the love

آسٹریلیا کورونا نئے کیس

کینبرا(صرف اردو آن لائن نیوز) آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافے کے تناظر میں حکومت ملک میں آنے والی کمرشل مسافر پروازں کو نصف کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئے کیسوں کی وجہ سے اس ہفتے نصف آسٹریلیا ایک مرتبہ پھر لاک ڈائون میں چلا گیا ہے۔

نئے منصوبے کے مطابق آسٹریلوی شہری اور ایسے غیر ملکی ہی ملک میں داخل ہو سکیں گے،

جن کے پاس خصوصی اجازت نامے ہوں گے۔ 14 جولائی کے بعد فی ہفتہ صرف تین ہزار افراد ہی آسٹریلیا میں داخل ہو سکیں گے اور یہ اقدامات رواں سال کے اختتام تک جاری رہیں گے۔

ہانگ کانگ، چاقو حملے میں پولیس اہلکار زخمی جبکہ حملہ آور ہلاک


ہانگ کانگ میں ایک پولیس افسر پر چاقو سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے جمعے کے دن بتایا کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں حملہ آور بھی زخمی ہوا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔

اس حملے کے محرکات کا علم نہیں ہو سکا ہے۔ پولیس اس کیس کی چھان بین اقدام قتل اور خودکشی کے تناظر میں کر رہی ہے۔ پولیس افسر کی عمر 28 سال بتائی گئی ہے جبکہ حملہ آور 50 برس کے لگ بھگ تھا۔

آسٹریلیا کورونا نئے کیس

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں