بگرام ایئربیس خالی 101

امریکا نے بگرام ایئربیس خالی کردیا، طالبان کا خیر مقدم

Spread the love

بگرام ایئربیس خالی

کابل(صرف اردو آن لائن نیوز) طالبان نے امریکا کی جانب سے بگرام ایئربیس خالی کرنے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان کاکہنا تھاکہ امریکی افواج کا انخلا افغانوں کیلئے مستقبل سے متعلق فیصلہ کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

واضح رہے کہ افغانستان سے غیرملکی افواج کا انخلا جاری ہے،

نیٹو اور امریکی افواج بگرام ایئربیس سے چلی گئی ہیں، امریکا نے20سال بعد بگرام ایئر بیس افغان افواج کے حوالے کیا ہے۔

امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ بگرام ایئر بیس مکمل طورپر افغان نیشنل سکیورٹی ڈیفنس فورس کے حوالے کردی گئی ہے ۔

بگرا م ایئربیس دو دہائیوں سے افغانستان میں امریکی اسٹریٹیجک آپریشن اور طالبان کیخلاف کارروائیوں کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی تھی۔

امریکی فوج اور نیٹو افغانستان میں 20 سال کی فوجی شمولیت کو ختم کرنے کے آخری مراحل میں ہیں ، 11 ستمبر کی ڈیڈ لائن تک تمام فوجی انخلا مکمل کرلیا جائے گا۔

امریکی فوج اور نیٹو افغانستان میں 20 سال کی فوجی شمولیت کو ختم کرنے کے آخری مراحل میں ہیں ، 11 ستمبر کی ڈیڈ لائن تک تمام فوجی انخلا مکمل کرلیا جائے گا۔

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں