35

کرونا کے وار جاری، مزید 24افراد چل بسے

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) کرونا کے وار جاری

ملک بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید 24افراد چل بسے ، 1277کیسز رپورٹ ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 277 کیسز سامنے آئے ہیں،

مزید 24 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 110 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 7 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 345 ہو گئی ہے،

جبکہ کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 59 ہزار 685 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 31 ہزار 910 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 863 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،

کْل 9 لاکھ 5 ہزار 430 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 941 ٹیسٹ کیئے گئے،

اب تک کْل 1 کروڑ 46 لاکھ 37 ہزار 171 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 48 ہزار 801 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی،

اب تک کْل 1 کروڑ 63 لاکھ 56 ہزار 499 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے،

یہاں اب تک 3 لاکھ 46 ہزار 454 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 761 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 387 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 5 ہزار 478 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 179 ہو چکی ہے،

اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 324 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 779 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 779 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 242 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 309 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 405 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 583 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 6 ہزار 239 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

کرونا کے وار جاری

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں