budjat 45

آر ایل این جی کی 70 فیصد فراہمی کل بحال ہو جائے گی، حماد اظہر

Spread the love

70 فیصد فراہمی بحال

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ (آج)ہفتہ تک آر ایل این جی کی 70 فیصد فراہمی بحال ہو جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر توانائی حماد اظہر نے کہاکہ جہاز کی تبدیلی کا کام بدھ 30جون کو کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے،

آر ایل این جی کی 40فیصد فراہمی شیڈول سے دو دن پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔

حماد اظہر نے کہاکہ ہمارا ٹارگٹ ہے کہ ہفتہ تک آر ایل این جی کی 70 فیصد فراہمی ہو جائے۔

اس سے قبل حماد اظہر نے اپنے ایک اور سوشل میڈیا پیغام میں معیشت کے حوالے سے کہا تھا کہ حکومت نے گردشی قرض کے معاملے پر کامیابی سے قابو پالیا ہے،

مالی سال 21ـ2020 میں گردشی قرض میں صرف 177 ارب روپے اضافہ ہوا جب کہ اس سے پچھلے مالی سال میں یہ اضافہ 538 ارب روپے تھا۔

اس سے قبل حماد اظہر نے اپنے ایک اور سوشل میڈیا پیغام میں معیشت کے حوالے سے کہا تھا کہ حکومت نے گردشی قرض کے معاملے پر کامیابی سے قابو پالیا ہے،

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں