آج کا دن 84

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

حالات کے مطابق قدم اٹھائیں۔ اب اگر بہتری آ چکی ہے تو کوئی غلطی ہرگز نہ کریں اور نہ ہی اپنے پرائے کسی بھی شخص کا اعتبار کریں۔ چند دن محتاط طلب ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کو سمجھ میں نہیں آ رہا کہ آپ نے اب کیا کرنا ہے۔ بار بار غلطیاں کر رہے ہیں۔ استخارے کی مدد لے لیں گے تو کسی اچھے نتائج پر پہنچ سکیں گے۔ اس کے بغیر نہ چلیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ازدواجی تعلقات میں بہتری کا امکان ہے۔ رکا ہوا کوئی کام حیران کن انداز سے چل پڑے گا۔ بیماری والا خانہ بحکم اللہ بند ہو چکا ہے۔ اب بیمار شفا یاب ہوں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

نوکری کی تلاش کرنے والوں کے لئے اچھی خبر آ سکتی ہے اور کاروباری معاملات بھی بہتری ظاہر کر رہے ہیں۔ وزیر سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ بس گھریلو ماحول غصے والا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

صورت حال کے مطابق چلتے ہی نہیں ہیں اور اپنے فیصلے زندگی کے دوسروں کے ہاتھ میں دے رہا ہے۔ غور کریں اچھی طرح سمجھیں پھر کوئی قدم اٹھائیں، اب موقع ملا تو ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج ضرورت کے تحت رقم کا حصول ممکن ہو سکتا ہے اور ایک مشکل جو کافی دنوں سے تنگ کر رہی تھی۔ اس کے حل ہونے کی اطلاع بھی مل سکتی ہے۔ ناراض شخص سے صلح ہو گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

لوگوں کی باتوں میں آکر غلط قدم نہ اٹھائیں۔ ابھی جو کر رہے ہیں فی الحال مناسب ہے۔ اور اس وقت کوئی بھی بندش وغیرہ نہیں ہے۔ اس وہم کو بھی دل سے نکال دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ نے کافی وقت ضائع کیا ہے۔ اب ایسا نہ کریں۔ اگر آپ نے اب اس اچھے وقت سے فائدہ نہیں اٹھایا تو پھر کب اٹھائیں گے۔ اب موقع ہاتھ سے نا جانے دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ کسی بھی قسم کی مالی مشکلات کا شکار ہیں وہ اب امید ہے کہ نیا سلسلہ دیکھیں گے اور اگر ایمانداری سے چلے تو ان شاءاللہ بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کی ایک مشکل ابھی چل رہی ہے اور آپ کو بڑی ہمت اور حکمت عملی سے چلنا ہوگا۔ کسی کی باتوں میں آکر کوئی جذبات قدم بالکل نہیں اٹھانا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کیوں گھبرا رہے ہیں۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔ وہ ضرور آپ کی ہر مشکل آسان فرما دیں گے۔ آج دن اچھا ہے۔ شام تک اہم خبر ملنے کی امید بھی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج صبح ہی کوئی اچھی خبر ملنے کی امید ہے۔ اس وقت مالی طور پر کسی جانب سے فائدہ حاصل ہونے کی امید ہے اور رکا ہوا ایک کام بھی کسی وقت ہو سکتا ہے۔

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں