55

مویشی منڈیوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، وزارت صحت

Spread the love

مویشی منڈیوں سے کورونا

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) وزارت قومی صحت نے عید الاضحی کے لئے گائیڈ لائنز جاری

کر دیں جس کے مطابق مویشی منڈیوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، بقرہ عید مویشی

منڈیوں میں ایس او پیز پر سخت عملدرآمد کیا جائے ۔ لائیڈ لائنز کے مطابق کورونا وائرس کی نئی

اقسام تیزی سے پھیل رہی ہیں، مویشی منڈیوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔گائیڈ لائنز

کے مطابق بقرہ عید مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر سخت عملدرآمد کیا جائے ۔ گائیڈ لائنزکے مطابق

بقرہ عید کی مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے، شہری عید الاضحی کے دوران غیر

ضروری سفر سے گریز کریں۔ گائیڈلائنز کے مطابق نماز عید کے دوران رش سے کورونا وائرس

پھیل سکتا ہے۔

اڑھائی لاکھ سے زائدبچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچائو کے ٹیکے لگا کر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا گیا

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی محکمہ صحت نے ضلع کی 18 اربن یونین

کونسلز میں 9 ماہ سے لے کر 15 سال تک کی عمر کے اڑھائی لاکھ سے زائد نچوں کو ٹائیفائیڈ سے

بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگا کر مطلوبہ ہدف سے زائد حاصل کرلیاـضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس

مہم کی مئوثر نگرانی کی گئی جس کے باعث ہدف کا حصول ممکن ہواـڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس

نے روزانہ مہم کاجائزہ لینے کے لئے شام کے وقت افسران صحت سے میٹنگز کرکے کارکردگی کا

جائزہ لیاـڈپٹی کمشنر مہم کے آخری روز بھی میٹنگ کا انعقاد کرکے بہترین کام پر محکمہ صحت کے

افسران اور ورکرز کو شاباش دی ـانہوں نے کہ ہدف کا حصول بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہےـ اجلاس

میں اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک،محکمہ صحت اور یونیسیف کے افسران نے شرکت کیـ

مویشی منڈیوں سے کورونا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں