کرونا دھول چٹا دی 54

کورونا سے مزید 20 افراد چل بسے ، مزید 914کیسز رپورٹ

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) کورونا مزید 20 افراد

پاکستان میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 20 افراد چل بسے ، مزید 914کیسز رپورٹ ہوئے ، تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے

مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 914 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 20 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید910 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد برقرار رہی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 231 ہو گئی ہے،

کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 55 ہزار657 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 32 ہزار 225 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 961 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کْل 9 لاکھ1ہزار 201 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 496 ٹیسٹ کیئے گئے،

اب تک کْل 1 کروڑ 44 لاکھ 60 ہزار 890 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 90 ہزار 577 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 1 کروڑ 47 لاکھ 93 ہزار 793 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 45 ہزار 796 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 721 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار 76 ہو چکی ہے،

اس سے کْل اموات 5 ہزار 418 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 759 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 308 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 596 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں،

اب تک یہاں کْل 776 افراد اس وبائ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 64 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 307 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 243 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 582 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 6 ہزار 19 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کورونا مزید 20 افراد

اپنا تبصرہ بھیجیں