آج کا دن 69

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

حمل
ماضی میں جس قدر سخت وقت آپ نے گزارہ ، آپ کی ہمت ہے کہ اس کو برداشت کیا ہے،ان شاء اﷲ اب اس کا ازالہ بھی ہو گا اور انعام بھی ملے گا۔جو لوگ مالی طور پر مشکلات کا شکار ہیں، وہ اب نیا سلسلہ بنتا ہوا دیکھیں گے اور جو تبدیلی چاہتے ہیں، وہ اس کے لئے تیار ہو جائیں۔ اس کی ہوا اب چل پڑی ہے۔
ثور
جن افراد کو اپنے روز گار میں مشکلات درپیش تھیں اور کسی جانب سے کوئی سلسلہ بنتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا تھا،اﷲ نے چاہا تو ان کو حیران کن انداز سے معاملات سے نکلنے کی خبر ملے گی اور مالی طور پر اب نیا سلسلہ سامنے آ جائے گا۔ اب حالات ویسے نہیں ہیں،اب جو ہو گا وہ اچھا ہی ہوگا اور آپ کو روزانہ کے حساب سے بہتری ملنا شروع ہو جائے گی۔
جوزہ
خاندانی معاملات سے باہر نکلیں،ان میں سے ماسوائے وقت ضائع کرنے کے اور کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اب صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں اور اس کے لئے خود کو محنت کے لئے تیار کر لیں، تاکہ سابقہ نقصانات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔ جو لوگ خود کو کسی بندش وغیرہ میں مبتلا سمجھ رہے تھے، وہ اب مکمل آزاد ہیں، ان کو چاہئے کہ اس قسم کے وہم سے اب باہر آ جائیں۔
سرطان
آپ نے ماضی میں بڑے سخت وقت کا سامنا کیا ہے ،مالی طور پر بھی مشکلات اور نقصانات کا سامنا رہا ہے، میرے اﷲ نے چاہا تو اب حالات تیزی سے بدلنا شروع ہو کر آپ کے حق میں ہو گئے ہیں۔ آپ کو اب روزانہ کی بنیاد پر اپنے لئے اچھی خبریں ملیں گی اور ضرورت کے تحت پیسوں کا حصول بھی آسان ہوتا رہے گا۔ قرض سے بھی نجات ملے گی۔
اسد
آپ اپنی جگہ پر ٹھیک ہیں اور اپنے ہوں یا غیر کوئی بھی آپ پر بھروسہ نہیں کر رہا، حالانکہ ان میں سے ہیکچھ لوگوں نے مل کر آپ کے خلاف سازشیں تیار کی تھیں،اب خود کو سچ ثابت کر کے آپ کو جھوٹا کہہ رہے ہیں، آپ کی بات ابھی فی الحال کوئی نہیں سمجھے گا۔ آپ خاموشی سے چلیں، وقت سب کو آپ کی اہمیت بتا دے گا۔ آپ کی مکمل توجہ صرف اپنے روزگار پر ہونی چاہئے۔
سنبلہ
جو کبھی سوچا بھی نہیں تھا اب ایسے حالات سے گزرنا پڑے گا، تبدیلی کی یہ ہوا آپ کی زندگی میں شاید پہلی بار آئی ہے، آپ کو اب ذہنی طور پر خود کو تیار رکھنا ہے، کسی بھی وقت یہ آپ پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ بہرحال ہو گی اچھی اور اہم۔ آج سے اولاد کے حوالے سے بھی آپ بہتری کے ایک دور سے گزرنا شروع ہو گئے ہیں، اب گھر میں بھی کافی کچھ بدلتا محسوس ہوگا۔
میزان
صحت کا صدقہ ہر تیسرے دن ضرور دیتے رہا کریں،اپنے گھر میں بھی نحوست ختم کرنے کے حوالے سے غریبوں کے لئے راشن روٹی وغیرہ کا انتظام کرتے رہا کریں۔ اولاد کے اوپر بھی بوجھ سا محسوس ہو رہا ہے جو اس سے ٹوٹ جائے گا، مگر ابھی آپ اس سلسلے میں کوئی بڑا قدم نہ اٹھائیں اور کوشش کریں کہ ابھی زندگی کے معاملات میں بڑی پیش رفت نہ ہو تو بہتر ہے۔
عقرب
آپ کے لئے اس ہفتے کوئی نہ کوئی ایسی خبر ضرور ہے جو حال کے ساتھ ساتھ مستقبل کے حوالے سے بھی خوشگوار بہتری و تبدیلی کا اشارہ دے گی۔ نوکری پیشہ افراد کو بھی اب مشکل سے نکلنے کے قدرتی اسباب ملیں گے۔ بعض کو نئی جگہ نوکری کی آفر ہو سکتی ہے اور کاروباری حضرات بھی اب بہت عرصے بعد اپنے کام میں خاطر خواہ بہتری دیکھ سکیں گے ،ان شاء اﷲ ۔
قوس
لالچی قسم کے لوگوں سے دور رہیں،ان دنوں اپنے مال کی خاص طور پر حفاظت کرنی ہے،جو لوگ کافی عرصے سے بیرون ملک روز گار کے لئے جانے کی تیاری کر رہے تھے وہ اب اس حوالے سے خوشخبری سن سکیں گے،ان دنوں روز گار کا سلسلہ میرے اﷲ نے چاہا تو بڑا اچھا ہونے کے چانس ہیں اور قرض وغیرہ جیسے معاملات سے بھی، ان شاء اﷲ نجات مل جائے گی۔
جدی
اضافی ذمہ داریوں کا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے،یہ ابھی کچھ عرصہ مزید چلے گا۔ آپ کو صبر و تحمل سے چلنا ہے۔ اﷲ پاک ایسے اسباب پیدا فرما دیں گے جن سے آپ کو اس میں آسانیاں ملیں گی، اب مالی صورت حال کا امید ہے کوئی نیا سلسلہ جلد بن جائے گا، آپ کی صحت کا خانہ بھی بحکم اﷲ بہتری کی جانب جا رہا ہے۔ آپ کو اب ہر طرح کی بندش سے نجات ملے گی۔
دلو
پریشان ہونے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،ہو گا تو آپ کی دعا سے اور توبہ سے، ان دنوں بلا وجہ کی پریشانیوں نے گھیرے میں لیا ہوا ہے۔ یاحی یا قیوم کا ورد جاری رکھیں اور 1000 مرتبہ اﷲ روزانہ پڑھ لیا کریں،اس سے بے حد فائدہ ہوگا۔ جو لوگ روزگار کی وجہ سے پریشان ہیں وہ اب جلد خوشخبری سن سکیں گے اور خواہشمند افراد کے رشتے وغیرہ کی بات ہو سکے گی۔
حوت
بدنظری کی کفیت معلوم ہوتی ہے، استخارے کی مدد لیں یا پھر اپنی نظر اتاریں اور سورۃ القلم کی آخری دو آیات بھی صبح و شام پڑھ کر پھونک لیا کریں۔ جو لوگ عرصۂ دراز سے بیماری میں مبتلا تھے، میرے اﷲ نے چاہا تو وہ اب بہتری کی جانب سفر کریں گے،گھر میں بھی تبدیلی وغیرہ کے اشارے موصول ہو رہے ہیں، ممکن ہے کہ یہ آپ کے لئے اچھی ہو۔

آج کا دن کیسا

آج کا دن کیسا

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں