93

رشوت لینے پر 5 سرکاری ملازمین گرفتار

Spread the love

رشوت سرکاری ملازمین گرفتار

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) پنجاب کی اینٹی کرپشن ٹیم نے رشوت لینے پر 5 سرکاری ملازمین کو گرفتارکرلیا، جن میں محکمہ انہارکے سب انجینئرطارق چیمہ،شوکت پٹواری اورممتازگرد ،کانسٹیبل انصراقبال شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اینٹی کرپشن ٹیم نے رشوت لینے پر 5 سرکاری ملازمین کو گرفتارکرلیا، ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ساہیوال سے محکمہ انہارکے سب انجینئرطارق چیمہ کوگرفتارکر لیاگیا،

ملزم کوترقیاتی فنڈز میں خورد برد،سرکاری خزانے کونقصان پہنچانیپرگرفتار کیا۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے بتایا کہ شوکت پٹواری اورممتازگرداور کوضمانت خارج ہونے پر گرفتارکیاگیا،

شوکت پٹواری اورممتاز گرداورپرچنیوٹ میں مقدمہ درج ہے۔ اینٹی کرپشن خوشاب نے کانسٹیبل انصراقبال کوگرفتارکرلیا،

ملزم نے ڈرائیونگ لائسنس جاری کروانے کے عوض رشوت وصول کی جبکہ اینٹی کرپشن ریجن بی نے قصور سے سیکرٹری یونین کونسل محمدریاض کوگرفتارکرلیا ، سیکرٹری نے ایک مرحوم کے 2 مختلف ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیے۔

ملزم نے ڈرائیونگ لائسنس جاری کروانے کے عوض رشوت وصول کی جبکہ اینٹی کرپشن ریجن بی نے قصور سے سیکرٹری یونین کونسل محمدریاض کوگرفتارکرلیا ، سیکرٹری نے ایک مرحوم کے 2 مختلف ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیے۔

رشوت سرکاری ملازمین گرفتار

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں