84

کراچی،یونیورسٹی طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

Spread the love

کراچی(صرف اردو آن لائن نیوز) پولیس نے یونیورسٹی طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے پستول ،کالا ٹیپ لگا کالا چشمہ اور چوری شدہ رکشہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بغدادی پولیس نے لیاری مہابت خان روڈ سے اغوا کارگرفتارکرلیا،ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا کہ ملزم نے50 لاکھ تاوان کیلیے یونیورسٹی طالبہ اغواکرنے کی کوشش کی،

گرفتارملزم سے پستول ،کالا ٹیپ لگا کالا چشمہ ،چوری شدہ رکشہ برآمد ہوا۔ سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ 13جون کو طالبہ ملزم کے رکشے میں یونیورسٹی جارہی تھیں کہ رکشہ ڈرائیورنے ابو کتھیان روڈکے قریب رکشہ روکا اور اسلحہ نکال لیا، جس کے بعد ملزم نے طالبہ کے آنکھوں پرایک کالاچشمہ پہنا دیا تاکہ وہ باہر نہ دیکھ سکے۔

ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ اسلحہ کے زورپرطالبہ سے موبائل فون بھی چھین لیا، طالبہ نے چلتے رکشے سے چھلانگ لگا دی اور زخمی حالت میں بھاگ نکلی۔

بغدادی پولیس نے گزشتہ روزاغواکار رکشہ ڈرائیورکوگرفتارکیا، ملزم نے رکشہ بھی لیاری کلاکوٹ کے علاقے سے چوری کیاتھا، ملزم کیخلاف اس سے قبل 6مقدمات درج ہیں اور یہ عادی جرائم پیشہ ہے۔

طالبہ کو اغوا کرنے

طالبہ کو اغوا کرنے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں