مارشل آرٹ سینٹر آتشزدگی 47

چین میں مارشل آرٹ سینٹر میں آتشزدگی سے 18 افراد ہلاک

Spread the love

مارشل آرٹ سینٹر آتشزدگی

بیجنگ(صرف اردو آن لائن نیوز) چین میں مارشل آرٹ سینٹر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 18 افراد

ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے ہینان میں مارشل آرٹ سینٹر

میں آتشزدگی کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ ٹیم نے

عمارت میں لگی آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔چینی میڈیا کے

مطابق ہلاک افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جن کی عمر 7 سے 16 سال کے درمیان ہے، واقعہ

کے بعد پولیس نے مارشل آرٹ سینٹر کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجہ

سامنے نہیں آسکی ہے

کینیڈا: چاقو بردار شخص نے 2 مسلمان خواتین کے حجاب کھینچ کر پھینک دیئے، ایک زخمی

کینیڈا میں چاقو بردار شخص نے دو مسلمان خواتین کے حجاب کھینچ کر پھینک دیئے، ایک خاتون

زخمی ہو گئی۔کینیڈا کے شہر سینٹ البرٹ میں چاقو بردارشخص نے 2 مسلم خواتین کو دھکے دیئے،

ان پر نسلی جملے کسے پھر حجاب کھینچ کر نیچے گرا دیئے، حملے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی

جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے حملہ آور کا حلیہ بتاتے ہوئے اسے گرفتار کرنے میں

عوام سے مدد کی اپیل کردی۔شہر کی خاتون میئر کیتھی ہیرن نے کہا کہ اس طرح کے واقعات قطعی

طور پر قابل قبول نہیں، کینیڈا میں نفرت پھیلانے کے خلاف قوانین مضبوط بنانے کی ضرورت ہے

مارشل آرٹ سینٹر آتشزدگی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں