ملک بھر میں کورونا 104

کورونا سے مزید 44 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 2.29 فیصد ریکارڈ

Spread the love

کورونا سے مزید 44

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 44 افراد جاں بحق ہوگئے

جب کہ 1052 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری

بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 45 ہزار 924

ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1052 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح کورونا کے

مثبت کیسز کی شرح 2.29 فیصد رہی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد

952,907 ہوگئی ہے جن میں سے 897,834 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے

مزید 44 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی

مجموعی تعداد 22 ہزار 152 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں

کمی آئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 921 ہوگئی ہے۔ جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی

حالت تشویش ناک ہے۔ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔,فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 921 ہوگئی ہے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں