چیک پوسٹ مسلح دہشتگردوں 42

سبی، ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید

Spread the love

دہشتگردوں کا حملہ

سبی (صرف اردو آن لائن )بلوچستان کے ضلع سبی میں دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی کے پانچ

جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (اّئی ایس پی اّر) کے مطابق سبی کے ضلع سنگن

میں دہشتگردوں نے فرنٹیئر کور کی پیٹرولنگ پارٹی پر حملہ کیا جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کے

تبادلے میں ایف سی کے 5 جوان شہید ہوگئے۔اّئی ایس پی اّر کے مطابق شہدا میں حوالدار ظفر علی

خان، لانس نائیک ہدایت اللہ، لانس نائیک عباس، لانس نائیک بشیر احمد اور سپاہی نور اللہ شامل ہیں۔

شہید ظفر علی خان، شہید ہدایت اللہ اور شہید نور اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے جب کہ شہید ناصر

عباس کا تعلق بھکر اور شہید بشیر احمد کا تعلق نصیر آباد سے ہے۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ

فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا جب کہ علاقے میں

سرچ اّپریشن جاری ہے۔اّئی ایس پی اّر کا کہنا ہے کہ چند عناصر دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد

سے بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں، بلوچستان کا امن ایسے عناصر کے ہاتھوں سبوتاژ نہیں ہونے دیں

گے، سکیورٹی فورسز جان کی قربانی دے کر دشمنوں کے عزائم ناکام بنائیں گے۔

دہشتگردوں کا حملہ

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں