87

حمزہ شہباز فیٹف قوانین اور اینٹی منی لانڈرنگ قانون2010ء سے لاعلم

Spread the love

حمزہ شہبازلاعلم

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازسے ایف آئی اے لاہور

کی تحقیقاتی ٹیم نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی ،اس ضمن میں ایف آئی اے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے

حمزہ شہباز کسی سوال کا بھی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، جبکہ اپنے اکاوئنٹس میں جمع

ہونیوالی رقم سے بھی لا عملی کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں فیٹف قوانین اور اینٹی منی لانڈر نگ

قانون2010ء سے بھی لا علم نکلے اور کہا وہ انسداد کرپشن ایکٹ1947ء سے واقف نہیں ،2008ء

سے2018ء تک ممبر قومی اسمبلی رہا ،سیاست میں مصروف ہونے کی وجہ سے مجھے نہیں پتہ میر

ے ذاتی بنک اکاوئنٹس میں کون رقم جمع کراتا رہا، لاہور میں عوامی پراجیکٹ سے متعلقہ انجینئر،

کنسلٹنٹ اور ٹھیکیداروں سے کبھی ملاقات نہیں کی ۔سلمان شہباز شریف اور رمضان شوگر ملزم کے

ملازمین کیوں بیرون ملک فرار ہوئے مجھے علم نہیں ، رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر

رہا ہوں لیکن ملازمین کے اکاوئنٹس میں25ارب روپے کس نے جمع کرائے ان کی ذمہ دارنہیں ، اس

کیساتھ اگر 25ارب روپے سے رقوم یا آمدن آئی ہے تو اس کی بھی ذمہ داری بھی میری نہیں ۔

رمضان شوگر ملز کے ڈائریکٹر سلمان شہباز، حمزہ شہباز اور میرے خاندان کے بیرون ملک کوئی

خفیہ اثاثے نہیں اور ان الزامات کا جواب میری قانونی ٹیم عدالت میں دے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے ان کو

دوبارہ بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔

حمزہ شہبازلاعلم

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں