32

دیسی جعلی لبرل وزیر اعظم کے بیان کو غلط رنگ دیتے ہیں، شہباز گِل

Spread the love

دیسی جعلی لبرل وزیر اعظم

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ عمران خان پردے اور فحاشی کو روکنے کی بات کرتے ہیں، وہ ہرگز یہ نہیں کہتے کہ کپڑے کم یا زیادہ پہننے پر زیادتی کی ذمہ دار خاتون ہے،

دیسی جعلی لبرل اس بیان کو غلط رنگ دیتے ہیں کہ ریپ کی ذمہ دارعورت ہوتی ہے۔ ایک انٹرویومیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہاکہ صرف عورت کے چہرے پر کپڑا پردہ نہیں، معاشرے میں مجموعی بہتری لانے اور ایسے واقعات سے نجات کیلئے حکومت اور سوسائٹی کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

شہباز گِل نے کہا کہ وزیراعظم پردے کی بات کرتے ہیں، جس کا حکم اللہ تعالی نے دیا ہے، وزیراعظم ہرگزیہ نہیں کہتے کہ کپڑے کم یا زیادہ پہننے پر زیادتی کی ذمہ دار خاتون ہے۔انہوں نے کہاکہ زیادتی کی شکار خاتون کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے نہ کہ قصور وار ٹھرانا چاہیے،

صرف عورت کے چہرے پر پڑا کپڑا پردہ نہیں، پردہ ہر چیز کا ہوتا ہے۔شہباز گِل نے کہاکہ متاثرہ فرد مرد ہو، عورت ہو یا بچہ ہو، اسے ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا، اس کا ساتھ دیا جاتا ہے، میں خونی اور اس طرح کے لفظ نہیں کہتا، میں کسی کو فیک کہہ سکتا ہوں، یہ مناسب لفظ ہے۔

معاون خصوصی نے کہاکہ میں نہ کسی کو برا کہوں گا، نہ گالی دوں گا اور نہ کسی کیلئے شدت پسندانہ الفاظ استعمال کروں گا۔شہباز گِل نے کہاکہ زیادتی کے واقعات کی وجوہات پر اسٹڈی ہونا چاہئے، زیادتی واقعات سے چھٹکارے کیلئے حکومت اورسوسائٹی کو کردار ادا کرنا چاہئے۔

دیسی جعلی لبرل وزیر اعظم

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں