کورونا تیسری لہر تشویشناک 33

ملک بھر میں کرونا سے مزید 39افراد جاں بحق

Spread the love

ملک بھر میں کرونا

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ، 930 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 45 ہزار 519 ٹیسٹ کیے گئے

جن میں سے 930 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 950768 ہوگئی ہے جن میں سے 895690 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 39 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔

اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار073 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے

اور فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 005 ہوگئی ہے۔ جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.04 فیصد رہی

ملک بھر میں کرونا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں