تعلیمی ادارے کھل گئے 52

سندھ، کورونا کیسز میں کمی کے بعد پرائمری کلاسز میں تدریس کا آغاز

Spread the love

سندھ، کورونا کیسز کمی

کراچی(صرف اردو آن لائن نیوز) سندھ میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد پرائمری کلاسز میں تدریس

کا آغاز ہو گیا، ایس او پیز کے تحت سکولز کھل گئے۔

پیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں پرائمری سکول کھل گئے۔ سندھ حکومت نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پرائمری سکول 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گے۔

سکولوں میں اساتذہ کو ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبہ سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے تمام مراحل گزشتہ روز مکمل کرلئے گئے تھے۔

پرائمری سکول کھلنے پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا اور بیشتر والدین نے پہلے روز بچوں کو سکول بھیجنے سے گریز کیا۔


کراچی میں اغوا برائے تاوان میں 2 سی ٹی ڈی اہلکار گرفتار


پولیس حکام نے اپنے کرپٹ افسران و اہلکاروں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ شہری سے جان بخشی کی بنیاد پر تاوان وصولی کا دوسرا واقعہ سامنے آگیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)میں تعینات سب انسپکٹر عبدالرحمان اور ایس آئی یو کے اہلکار امجد نے لیاری چیل چوک سے شہری کو اغوا کیا۔ پولیس اہلکاروں نے شہری کو سپرہائی وے لے جا کر ڈرا دھمکا کر 25 لاکھ روپے چھین لئے اور

شہری کو وہیں چھوڑ دیا۔ شہری کی اطلاع پر پولیس حکام نے ایس ایچ او کلاکوٹ کو مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے سب انسپکٹر عبدالرحمن اور کانسٹیبل امجد پر تھانہ کلاکوٹ میں مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سندھ، کورونا کیسز کمی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں