کابل ایئرپورٹ سیکیورٹی 78

کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اب ترک فوج کے سپرد ہونگی

Spread the love

کابل ایئرپورٹ سیکیورٹی

واشنگٹن (صرف اردو آن لائن نیوز) امریکا نے افغانستان سے نکلنے کے بعد کابل ایئرپورٹ کی

سیکیورٹی ترک فوک کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق

یہ اہم تاریخی فیصلہ امریکی صدر جوبائیڈن اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان حالیہ ملاقات

میں کیا گیا ہے۔اس حوالے سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سْلیوان کی جانب سے جاری

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے دوران ملاقات اس بات پر مکمل اتفاق کیا ہے کہ کابل

ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کو ترک فوج کے حوالے کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا دونوں رہنماؤں کے

درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات میں یہ معاملہ طے کر لیا گیا ہے کہ امریکا جب افغانستان کو خیرآباد

کہے گا تو کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترک فوج کے حوالے کر دی جائے گی۔ان کا کہنا

تھا کہ یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کہ امریکا کو شدید تشویش ہے کہ طالبان کہیں بین الاقوامی مشنز

کو نشانہ نہ بنا ڈالیں، اسی لئے وہ کابل ایئرپورٹ کی سخت سیکیورٹی چاہتا ہے۔

اسی لئے وہ ایئرپورٹ کی سخت سیکیورٹی چاہتا ہے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں