کرونا بچاؤ لباس تیار 67

کورونا سے مزید39 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 1.90 فیصد ریکارڈ

Spread the love

کورونا سے مزید39

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے جب

کہ اس وبا سے متاثرہ نئے کیسز کی شرح 1.90 فیصد تک آگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی

جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے

لیے 54 ہزار 647 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 043 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

ہوئی۔ اس طرح کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 1.90 فیصد رہی۔ملک میں اب تک کورونا کے

مصدقہ کیسز کی تعداد 946,227 ہوگئی ہے جن میں سے 888,505 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 39 افراد کی زندگی کے چراغ بجھادیئے ہیں۔ اس طرح ملک میں اب تک

کورونا وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 21 ہزار 913 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں کورونا

وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 809 ہوگئی ہے۔

جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔, جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی

حالت تشویش ناک ہے۔

کورونا سے مزید39

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں