شیخ رشید 56

اپوزیشن کے رنگ پسٹن کمزور، کچرا سے بھرے پڑے ہیں، شیخ رشید

Spread the love

اپوزیشن رنگ پسٹن کمزور

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے

رنگ پسٹن کمزور اور کچرا سے بھرے پڑے ہیں،تین دن جو کچھ ہوا وہ جمہوریت کے لیے اچھا نہیں

ہے،وفاقی پولیس مزہ کرنے والے کو نہیں سپلائرز کو پکڑیں،بہت جلد مری کے راستوں سے ناکے

ختم کر دیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگل اسکواڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو

ئے کیا ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی تاریخ کا اہم یے150موٹرسائیکل پر مشتمل ایگل

اسکوارڈ لایا گیا یے ,اسلام آباد سے جرائم کا خاتمہ ہمارا مشن یے وزیر اعظم نے کہا امن و امان ہو تو

سرمایہ آتا ہے،آئی جی اسلام آباد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کو نشہ سے پاک

کریں ایسا نہیں کہ پینے والوں کو پکڑیں بلکہ سپلائرز کو گرفت میں لانا چاہیے،جس دن بل پاس ہو گیا

پھر ضرورت مندوں کو لائسنس فراہم کریں گے،دیکھا گیا ہے کہ غیر ملکیوںکو بہت تنگ کیا جاتا

ہے،دوسری جانب مری کے راستہ سے ناکے ختم کریں گے تاکہ ٹورازم بڑھے اور اسی راستہ سے

ہی ملک ترقی کر ے گا،نالا لئی کے لیے 55ارب روپے منظور ہو گئے ہیں جس دن مکمل ہو گیا شیخ

رشید سلیوٹ مارے گا، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چینی باشندوں کے ویزے کو 90دن سے بڑھا

کر دوسال کرنے کی تجویز ہے،یہاں دیکھا گیا ہے کہ انصاف نہیں کیا جا رہو،جس دن طاقتور کے

خلاف قانون حرکت میں آئے گا تو پھر خوشحالی آئے گی۔

اپوزیشن رنگ پسٹن کمزور

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں