88

گھی ملوں کی ملک بھر میں فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی

Spread the love

گھی ملوں فیکٹریاں بند

راولپنڈی(صرف اردو آن لائن نیوز) گھی ملوں نے ملک بھر میں فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی دے

دی ،پاکستان وناسپتی مینوفیکچرر ایسوسی ایشن نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو خط کے ذریعے اپنے

تحفظات سے آگاہ کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیئرمین پی وی ایم اے شیخ امجد رشید نے کہا

کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گے تو گھی ملیں بند کردیں گے حکومت کی جانب سے فاٹا اور پاٹا

کو ٹیکس چھوٹ کے فیصلے کے بعد ملیں چلانا ممکن نہیں رہے گاجبکہ سابق صدر پاکستان وناسپتی

مینوفیکچرر ایسویسی ایشن شیخ عمر ریحان نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں گھی اور تیل انڈسٹری کو

ریلیف دینے کے بجائے تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے، ملک بھر میں 122سے زائد گھی ملیں ہیں

بجٹ میں فاٹا پاٹا کے عوام کے نام پر بڑے سرمایہ داروں کی گھی انڈسٹریز کو غیر ضروری مراعات

دینا قابل قبول نہیں،شیخ عمر ریحان نے کہا کہ فیصلے سے حکومت کو خوردنی تیل کی درآمد میں

تقریباً 160ارب روپے نقصان ہونے کا اندیشہ ہے، فاٹا پاٹا گھی انڈسٹریز کو ٹیکس چھوٹ دینے سے

مقامی صنعتوں کی بندش اور لاکھوں مزدور بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے اس فیصلے سے ہماری

فیکٹریاں کھنڈر بن جائیں گی۔ اعلیٰ عدلیہ سمیت تمام قانونی راستہ اختیار کیا جائیگا اپنی فیکٹریاں بند

کرکے چابیاں حکومت کے حوالے کردیں گے۔

گھی ملوں فیکٹریاں بند

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں