مفتی عزیزالرحمان مدرسہ بدر 60

طالبعلم کیساتھ بدفعلی، مفتی عزیزالرحمان مدرسہ بدر،جے یو آئی نے عہدہ سے ہٹادیا

Spread the love

مفتی عزیزالرحمان مدرسہ بدر

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) وفاق المدارس العربیہ نے مفتی عزیزالرحمان کے فعل کے باعث

مدرسہ منظور الاسلام لاہور کینٹ کا الحاق ختم کر دیا ، جبکہ مدرسے کی انتظامیہ نے مفتی عز یز

الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا اور جے یو آئی نے بھی مفتی عزیزالرحمان کو ضلع لاہور کے

نائب ا میر کے عہدے سے ہٹا دیا ، وفاق کی جانب سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مفتی کیخلاف

کارروائی کی اپیل بھی کردی گئی ۔ وفاق المد ارس العربیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مفتی

عزیزالرحمان نے طالبعلم صابر کا جنسی استحصال کیا ، جس سے نہ صرف دینی مدا ر س بلکہ وطن

عزیز کی ساکھ متاثر ہوئی ، اس جرم کی پاداش میں ادارہ ’’مدرسہ منظور الاسلام لاہور کینٹ‘‘ کا

الحاق ختم کیا جا رہا ہے ، دوسرے مرحلے میں مفتی عزیزالرحمان کی اسناد بھی منسوخ کر دی جائیں

گی، وفاق المدارس العربیہ کی جانب سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھی کہا گیا مذکورہ مفتی

کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔دوسری جانب جامعہ منظور الاسلام لاہور کینٹ کی

انتظامیہ نے مفتی عزیزالرحمان کو مدر سے سے فارغ کر دیا ہے۔ جامعہ المنظور الاسلام کے

نوٹیفکیشن کے مطابق مفتی عزیزالرحمان کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر مدرسے کی جا نب

سے دی گئی رہائش گاہ خالی کر دیں، ان کی تدریسی سرگرمیاں بھی مستقل طور پر معطل کر دی گئی

ہیں۔ ادھر جمعیت علماء اسلام نے بھی مفتی عز یز ا لر حمان کی رکنیت اور جے یو آئی ضلع لاہور

کی نائب امارات سے ہٹا دیا ہے۔ جمعیت علماء اسلام کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطا بق جے

یو آئی کی مجلس عاملہ نے مشاورت کے بعد مفتی عزیز الرحمان کی رکنیت اور ذمہ داری ختم کر دی

ہے، جے یو آئی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جماعت مفتی عزیز الرحمان کے کسی قول و فعل

کی ذمہ دار نہیں۔

مفتی عزیزالرحمان مدرسہ بدر

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں