40

کوروناسے مزید 46اموات، چین سے ویکسین خریداری کے معاہدے طے

Spread the love

چین سے ویکسین خریداری

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) ملک بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس

سے مزید 46افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 21ہزار 874ہوگئی، جبکہ ایک ہزار

119نئے کیسز رپورٹ ہونے سے پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار

184 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک

ایک کروڑ 39 لاکھ 71 ہزار 689 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار

196 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 87 ہزار 95 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار

494 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری طرف پاکستان نے چین سے بڑی مقدار میں

کوروناویکسین کی خریداری کرلی ، جن میں سائینوفارم، سائینوویک اور کین سائینوویکسین شامل ہیں۔

ذرائع قومی ادارہ صحت نے بتایا کوروناویکسین کی خریداری چین سے کی گئی ہے، 2کروڑ75لاکھ

سے زائد ڈوز خریداری کے معاہدے طے پائے ہیں۔قومی ادارہ صحت کے مطابق چینی کمپنیز سے

خام مال اور تیار کورونا ویکسین کی خریداری کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سائینو فارم کی 2 کروڑ

30لاکھ ڈوز کی خریداری کا معاہدہ طے پایا ہے ، سائینوفارم پاکستان کودسمبرتک مرحلہ وار و یکسین

فراہم کریگی جبکہ کین سائنو سے 20 لاکھ سے زائد تیار ویکسین اور خام مال کامعاہدہ طے پایا۔ذرائع

قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا پاکستان نے سائنو ویک سے ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز خریداری کی ہے۔

واضح رہے 9 جون کو وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں

کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 1 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی تھی، اجلاس میں 1 ارب ڈالر

کی کین سائنو، سائنوفارم، سائنو ویک، فائزر ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

چین سے ویکسین خریداری

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں