کوئٹہ کا سفر تمام 87

پی ایس ایل2021 میں کوئٹہ کا سفر تمام

Spread the love

کوئٹہ کا سفر تمام

ابوظبی (صرف اردو آن لائن نیوز) ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 110 رنز سے شکست دے

کر ایونٹ میں ان کے سفر کا خاتمہ کردیا۔ابوظبی میں کھیلے گئے لیگ کے 25ویں میچ میں گلیڈی

ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔سلطانز نے

اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے انہیں 72 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، محمد رضوان 23 گیندوں پر

21 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔صہیب مقصود افغان اسپنر ظاہر خان کی وکٹ بن گئے۔دوسرے اینڈ

سے شان مسعود نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور تیسری

وکٹ کے لیے 37 رنز کیشراکت قائم کی لیکن اس مرحلے پر حسان خان کو دو چھکے لگانے کے بعد

تیسرا بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں شان مسعود باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 42 گیندوں

پر 73 رنز کی اننگز کھیلی۔ رائلی روسو کا بھی وکٹ پر قیام مختصر رہا اور وہ صرف دو رنز بنا کر

چلتے بنے۔اس موقع پر جانسن چارلس اور خوشدل شاہ نے پانچویں وکٹ کے لیے تیز رفتاری سے

رنز اسکور کرتے ہوئے 42 رنز کی شراکت قائم کی، جانسن چارلس نے 24 گیندوں پر 47 رنز بنائے

جس میں دو چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان

پر 183 رنز بنائے، گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خرم شہزاد دو وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر

رہے۔ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کے لیے اوپنرز نے اننگز کی سب سے بڑی 27 رنز کی

شراکت قائم کی، عمران خان نے جیک ویدرلڈ کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی اور ایک

گیند بعد ہی کیمرون ڈیلپورٹ کا بھی کام تمام کردیا۔اس کے بعد وکٹیں گرنے کا ایسا سلسلہ شروع ہوا

جو پھر تھم نہ سکا اور گلیڈی ایٹرز یکے بعد دیگرے وکٹیں گنواتے رہے۔عثمان خان وکٹوں کے

درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں رن آؤٹ ہوئے جبکہ اعظم خان صرف 2 رنز ہی بنا سکے۔اس موقع

پر تمام تر امیدیں کپتان سرفراز احمد سے وابستہ تھیں لیکن وہ بھی 13 رنز بنا کر سہیل تنویر کو وکٹ

دے بیٹھے جبکہ نواز نے بھی رن آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد عمران طاہر نے عمدہ اسپیل کرتے ہوئے

تین وکٹیں اپنے نام کیں اور گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم پی ایس ایل میں اپنے کم ترین اسکور 73 رنز پر

ڈھیر ہو گئی۔ملتان سلطانز نے میچ میں 110 رنز کے بھاری مارجن سے فتح حاصل کر کے اپنیہ

اوسط کو بہت بہتر بنا لیا جبکہ اس شکست کے ساتھ ہی گلیڈی ایٹرز ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔یاد

رہے کہ میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں ایک، ایک تبدیلی کی گئی اور گلیڈی ایٹرز نے ظہور خان کی

جگہ ظاہر خان جبکہ سلطانز نے شیمرون ہٹمائر کی جگہ جانسن چارلس کو فائنل الیون کا حصہ بنایا

تھا.

کوئٹہ کا سفر تمام

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں