117

شیخ روحیل اصغرنے گالی کو پنجاب کا کلچر قراردیدیا

Spread the love

گالی پنجاب کا کلچر

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے نرالی منطق پیش

کرتے ہوئے گالی دینے کو پنجاب کا کلچر قرار دے دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ان کے اس بیان

کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے باہر ایک صحافی نے شیخ

روحیل اصغر سے سوال کیا کہ کیا گالی دینا اچھی بات ہے؟ تو اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا

کہ یہ تو پنجاب کا کلچر ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور

اپوزیشن اراکین کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی تھی۔ دونوں اطراف سے ایک

دوسرے کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا تھا۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس بات کا

سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایوان میں ہلڑ بازی کرنیوا لے شیخ روحیل اصغرسمیت دیگر ارکان کا

داخلہ بند کر دیا ۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر کے بیان پر ردعمل دیتے

ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی گندی سوچ اور گندی زبان کو پنجاب کے کلچر سے نہ جوڑیں۔ ہمارا کلچر

ماؤں اور بہنوں کی عزت سکھاتا ہے۔ غلیظ گالیاں دینا ہمارے کلچر کا حصہ نہیں ہے۔

گالی پنجاب کا کلچر

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں