این آراو کرپشن 60

کوئی مقدس گائے نہیں،میں بھی قانون شکنی کروں تو پولیس ایکشن لے،وزیراعظم

Spread the love

کوئی مقدس گائے نہیں

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے پاکستان میں کوئی بھی مقدس

گائے نہیں، پولیس کو چاہیے کہ وہ طاقتور کیخلاف سختی جبکہ کمزور طبقے کیلئے رحم کا رویہ

اپنائے ۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا میں واضح کر دینا چاہتا ہوں

قانون سے کوئی بالاتر نہیں، فلاحی ریاست کا تصور قانون کی حکمرانی کے بغیر ادھورا ہے۔

معاشرے میں انصاف اور قانون کے فقدا ن سے ہم دنیا سے پیچھے رہ گئے ہیں۔ قانون کی عملداری

میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا جائے، ہم ہر ممکن تعا و ن کرینگے، ملک میں ا من ہوگا تو

بیرون ملک سے سرمایہ کاری آئیگی۔ پولیس کا کام قانون کی عملداری یقینی بنانا ہے۔ پولیس امن وامان

قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مدینہ کی ریاست میں طاقت نہیں قانون کی حکمرانی تھی۔

انسانی معاشرہ تب ہوتا ہے جب قانون کی حکمرانی ہو۔ قانون کی حکمرا نی تب ہوتی ہے جب سب

قانون کے نیچے ہوں ۔ وزیر ا عظم کا کہنا تھا قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے، اگر میں بھی قانون

کو توڑتا ہوں تو میرے خلاف بھی ایکشن لیں، اگر آپ میرے خلاف ایکشن نہیں لیں گے تو میں لوں گا

۔ ا نہوں نے تلقین کی کہ پولیس کا کام چھوٹے، چھو ٹے غریب لوگوں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالنا

نہیں، جس ملک میں پولیس اپنا صیح کام کرے وہاں خوشحالی آتی ہے۔

کوئی مقدس گائے نہیں

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں