51

کورونا ویکسین کی کوئی کمی نہیں، ڈوزز موجود ہیں،ڈاکٹر یاسمین راشد

Spread the love

کورونا ویکسین کی کمی

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا

ویکسین کی کوئی کمی نہیں، ڈوزز موجود ہیں، معمولی تاخیر سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ وزیر

صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کرانے والوں کی تعداد بہت بڑھ چکی

ہے، اس وقت 25 ہزار ڈوز موجود ہیں، ایکسپو سنٹر میں روزانہ 11 ہزار ڈوز لگتی ہیں، ہمارے پاس

ویکسین کی کوئی کمی نہیں۔ کچھ لوگوں کا اصرار ہے باہر جانا ہے، ایسٹرازینیکا لگائی جائے، ایسے

افراد کیلئے کل سے ایسٹرا زینیکا لگانی شروع کر دی جائے گی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ

دوسری ڈوز لگوانے والوں کیلئے ویکسین موجود ہے، اس وقت 57 سے زائد موبائل ویکسی نیشن

سنٹرز بھی فعال ہیں، ویکسین تاخیر سے پہنچے تو شور مچانا شروع کر دیا جاتا ہے۔

کراچی کے سب سے بڑے ویکسی نیشن سینٹر میں کورونا ویکسین کی قلت

لاہور اور کراچی کے سب سے بڑے ویکسی نیشن سینٹر میں ویکسین کی قلت

پیدا ہوگئی۔ سائنو فارم، سائنو ویک اور آسٹرازینیکا کا اسٹاک ختم ہوگیا۔ ایکسپو سینٹر میں دوسری ڈوز

لگوانے والوں کیلئے سائنو فارم موجود ہے جبکہ انتظار گاہ میں بیٹھے لوگ ویکسین کے منتظر ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایکسپو میں ڈیٹا کا ایشو آ رہا ہے، تھوڑی دیر تک مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اسی

طرح کراچی کے سب سے بڑے ویکسی نیشن سینٹر میں چینی ویکسین کی قلت ہوگئی۔ طبی عملے

کے مطابق سائنو فارم، سائنوویک اور کین سائنو ویکسین موجود نہیں، صرف 40 سال سے زائد عمر

کے افراد کو آسٹرازینیکا لگائی جا رہی ہے۔ ایکسپو سینٹر آنے والے نوجوان ویکسی نیشن کے بغیر

واپس لوٹنے لگے۔

کورونا ویکسین کی کمی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں