منرو افتخار جارحانہ اننگز 70

کولن منرو اور افتخار احمد کی جارحانہ اننگز، کراچی کو شکست

Spread the love

منرو افتخار جارحانہ اننگز

ابوظبی(صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں کولن منرو

اور افتخار احمد کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز کو 8

وکٹوں سے شکست دے دی۔ابوظبی میں کھیلے گئے لیگ کے 22ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے

کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔اوپنرز بابر اعظم اور

شرجیل خان نے ٹیم کو 37 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس مرحلے پرشرجیل خان 25 رنز بنانے کے

بعد پویلین لوٹ گئے۔محمد وسیم نے چھ رنز بنانے والے مارٹن گپٹل کی وکٹیں بکھیر دیں۔اس موقع پر

بابر اعظم کا ساتھ دینے نجیب اللہ زدران آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے

ہوئے شاندار شراکت داری قائم کی۔دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 117 رنز کی شراکت قائم کی

اننگز کے 19ویں اوور میں حسن علی نے بابر کوآوٹ کرکے اس اننگز کا خاتمہ کردیا، بابر نے 3

چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے جبکہ اگلے ہی اوور میں علی خان نے تھسارا پریرا

کو کھاتا کھولنے کا بھی موقع نہ دیا۔کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190

رنز بنائے، نجیب اللہ زدران نے 42 گیندوں پر 4 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی

ناقابل شکست اننگز کھیلی۔191 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے 28 رنز کا آغاز فراہم

کیا لیکن عثمان خواجہ صرف 12 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ محمد اخلاق بھی صرف ایک رن ہی بنا

سکے۔41 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد کولن منرو کا ساتھ دینے افتخار احمد آئے اور دونوں

کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل کھیلتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھانا شروع کیا. ابتدائی دس اوورز میں

دونوں کھلاڑیوں کو تیزی سے کھیلنے میں مشکلات پیش آئیں جس کی وجہ سے درکار رن ریٹ تیزی

سے بڑھتا گیا۔رن ریٹ میں کمی کے لیے منو نے جارحانہ انداز اپنایا اور 34 کے اسکور پر کیچ دے

بیٹھے لیکن فیلڈر کیچ تھامنے میں ناکام رہا۔پریرا کے ایک اوور میں دونوں بلے بازوں نے 23 رنز

بٹورے، اسی اوور میں منرو مڈ آف فیلڈر کو کیچ دے بیٹھے لیکن تھرڈ امپائر نے اسے نوبال قرار دیا،

کراچی کنگز کے کھلاڑی اس فیصلے سے ناخوش نظر آئے جس پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے

درمیان لفظی تکرار بھی ہوئی۔دو چانس ملنے کے بعد کیوی بلے باز نے اس موقع کا بھرپور فائدہ

اٹھایا اور افتخار کے ساتھ مل کر جارحانہ بیٹنگ سے میچ کا منظر ہی بدل دیا۔دونوں کھلاڑیوں نے

150 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کو 8 گیندیں قبل ہی شاندار فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

افتخار احمد نے 39 گیندوں پر 5 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی باری کھیلی

جبکہ منرو نے 56 گیندوں پر 12 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 88 رنز بنائے۔افتخار احمد کو

میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

منرو افتخار جارحانہ اننگز

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں