2 ارب کا نقصان 54

پاکستان، بنگلا دیش، بھارت پر سعودی عرب کی طرف سے سفری پابندی برقرار

Spread the love

سفری پابندی برقرار

ریاض (صرف اردو آن لائن نیوز) سعودی عرب آنیوالے غیرملکی مسافروں کیلئے گائیڈ لائن جاری

کردی گئی ،جس کا اطلاق کل 16جون سے ہوگا، پا کستا ن، بنگلا دیش، بھارت پر سعودی عرب کی

طرف سے سفری پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی جنرل

اتھا رٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے مسافروں کیلئے نئی گائیڈ لائنز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔گاکا

کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب آنیوالے غیرملکی مسافرحفاظتی ٹیکوں کے ڈیٹا

کی رجسٹریشن مکمل کرائیں گے، ایئرلائنز مسافروں کی ویکسی نیشن سے متعلق ڈیٹا کی ویب سائٹ

پر اندراج لازمی یقینی بنائیں۔سعودی ایوی ایشن کے مطابق ایئرلائنز مسافروں کے ڈیٹا اندراج کا

مختلف طریقوں سے تصدیق یقینی بنائیں، موبائل فون پرتصدیقی پیغام، رجسٹریشن نمبر سرٹیفکیٹ سے

ڈیٹا اندراج کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ رجسٹریشن ویب سائٹ پر پاسپورٹ

نمبر درج کرکے بھی ڈیٹا اندراج کا معلوم کیا جاسکتا ہے، ہدایات کی خلاف ورزی پر قانونی

کارروائی کی جائیگی۔ رجسٹریشن ویب سائٹ پر پاسپورٹ نمبر درج کرکے بھی ڈیٹا اندراج کا معلوم

کیا جاسکتا ہے، ہدایات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائیگی۔

سفری پابندی برقرار

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں