74

نیٹو کا افغانستان میں فوجی پروگرام باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان

Spread the love

نیٹو افغانستان فوجی پروگرام

برسلز (صرف اردو آن لائن نیوز) نیٹونے افغانستان میں اپنا فوجی پروگرام باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان

کرتے ہوئے کہاہے ہم افغانستان میں گذشتہ 20 سال سے ہیں لیکن ہم وہاں مستقل رہنے کیلئے نہیں آئے

تھے۔ ہم افغان عوام اور افغان سکیورٹی فورسز کی مدد جاری رکھیں گے اوریہ ہم وہاں علیحدہ سے

اپنی سویلین موجودگی کے ذریعے کریں گے۔ اس کیساتھ ہی ہم اس بات پر بھی غور کر رہے ہیں کس

طرح افغان فوج کو بیرون ملک تربیت فراہم کی جائے؟اس حوالے سے نیٹو امریکا، ترکی اور

دوسروں کیساتھ بات چیت کر رہا ہے، کیونکہ یہ انٹرنیشنل کمیونٹی کی سفارتی مو جودگی اور بین

الاقوامی امداد پہنچانے کیلئے ضروری ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعلان نیٹو

سیکرٹری جنرل یین سٹولٹن برگ نے پیر کو نیٹو سربراہی اجلاس شروع ہونے سے قبل اپنے افتتاحی

کلمات کے بعد ایک سوال کے جواب میں کیا۔نیٹو ہیڈ کوارٹرز برسلز میں ڈور سٹیپ سٹیٹمنٹ میں

افغانستان سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا ہم افغان فورسز کی

سپورٹ، مشورہ اور ان کی مالی مدد جاری رکھیں گے جس کی فراہمی کا وعدہ تمام اتحادیوں نے کر

رکھا ہے۔

نیٹو افغانستان فوجی پروگرام

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں