پشاور زلمی نے کوئٹہ 86

پشاور زلمی نے کوئٹہ کو 61 رنز سے شکست دے دی

Spread the love

پشاور زلمی نے کوئٹہ

ابوظہبی(صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کو باآسانی 61 رنز سے شکست دے کر قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان

سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اورپشاور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی کے لیے کھیل کا آغاز

تباہ کن انداز میں ہوا جب نوجوان بلے باز حیدر علی پہلی ہی گیند پر محمد نواز کی وکٹ بن گئے۔

تجربہ کار بلے باز شعیب ملک بھی محمد نواز کا نشانہ بنے اور صرف 2 رنز ان کے حصے میں

آئے۔ڈیوڈ ملر نے کامران اکمل کے ساتھ مل کر اچھی شراکت داری کی اور ٹیم کومشکلات سے نکالا

جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 4 چوکوں ور 4 چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کرلی۔ملر

نے زاہد محمود سمیت دیگر بلے بازوں پر بلند و بالا چھکے لگائے۔ڈیوڈ ملر نے جارحانہ انداز اپنائے

رکھا. کامران اکمل نے ملر کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں بلے بازوں نے شراکت داری میں ٹیم کی

پہلی نصف سنچری اور بعد میں سنچری مکمل کی۔ کامران اکمل نےجارحانہ بیٹنگ کی اور اپنی نصف

سنچری بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرلی.پشاور زلمی کا اسکور جب 16 ویں اوور میں 135 رنز

پر پہنچا تھا تو کامران اکمل کو محمد حسنین نے ایل بی ڈبلیو کردیا .روومن پاوول نے کامران اکمل

کے آؤٹ ہونے کے بعد بہترین بلے بازی کی تاہم ڈیوڈ ملر 73 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، اس

وقت زلمی کا اسکور 4 وکٹوں پر 157 رنز تھا.پشاور زلمی کی جانب سے پانچویں اور آخری آؤٹ

ہونے والے بلے بازشرفین رودر فورڈ تھے جو 10 رنز بنا سکے.پاوول اور فیبیان نے مزید کوئی

وکٹ گرنے نہیں دی اور مقرر 20 اوورز میں پشاور زلمی کا اسکور 197 رنز تک پہنچایا.کوئٹہ

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں.ہدف کے تعاقب میں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز صائم ایوب اور عثمان خان نے اچھا آغاز فراہم کیا اور ابتدائی 6 اوور

میں بغیر کسی نقصان کے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 62 رنز پر

عثمان خان کی صورت میں گری جب وہ 28 رنز بنا کر ایلن کا شکار ہوئے۔صائم ایوب بھی جلد آؤٹ

ہوئے اور جب وہ 35 رنز بنا کر محمد عرفان کی وکٹ بنے. گلیڈی ایٹرز نے 10 ویں اوور کی پہلی

گیند پر 69 رنز بنا لیے تھے۔گلیڈی ایٹرز کے بلے باز دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد ریت کی

دیوار ثابت ہوئے اور مسلسل آؤٹ ہوتے رہے، جیک ویدرلڈ نے 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اعظم خان

اور کیمرون ڈیلپورٹ کو صفر پر آؤٹ کرکے گلیڈی ایٹرز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔گلیڈی ایٹرز کا

اسکور جب 5 وکٹوں پر 85 رنز تھا تو عمید آصف نے محمد آصف کو بھی کھاتا کھولنے کی مہلت

نہیں دی اور پویلین بھیج کر چھٹی وکٹ حاصل کرلی۔کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کا اسکور آگے

بڑھاتے ہوئے 100 مکمل کر لیے لیکن دوسرے اینڈ سے ان کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں تھا۔عمید

آصف نے خرم شہزاد کو 123 کے اسکور پر رن آؤٹ کرکے گلیڈی ایٹرز کی ساتویں وکٹ گرادی۔

زلمی کے کپتان وہاب ریاض باؤلنگ کرنے آئے تو اور 123 کے ہی اسکور پر محمد حسنین اور زاہد

محمود کی وکٹیں اڑادیں۔زاہد محمود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آؤٹ ہونے والے 9 ویں کھلاڑی تھے۔کوئٹہ

گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 136 رنز بنائے۔کپتان سرفراز احمد نے آؤٹ ہوئے بغیر

36 رنز بنائے۔پشاور زلمی نے باآسانی 61 رنز سے کامیابی حاصل کی .زلمی کی جانب سے محمد

عرفان نے سب سے زیادہ 3، عمید آصف اور وہاب ریاض نے 2،2 وکٹیں حاصل کرلیں۔

پشاور زلمی نے کوئٹہ

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں