36

کورونا ویکسین لگوانے سے انکار، 6 لیڈی کانسٹیبل معطل

Spread the love

ویکسین لگوانے سے انکار

بنوں،قمبر شہداد کوٹ(صرف اردو آن لائن نیوز) حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے سے

انکار پر سرکاری ملازمین کی معطلی و تنخواہیں روکے جا نے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ ڈی پی او

بنوں کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے سے انکار پر 6 لیڈی پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے سمیت

ان کی تنخواہیں روکنے کا حکم دیا گیا۔دوسری جانب کورونا ویکسین نہ لگوانے پر ضلع قمبر

شہدادکوٹ پولیس کے 671 اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئیں۔ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ کے

مطابق کورونا سے بچاؤکی ویکسین نہ لگوانے والوں کی تنخواہیں حکومت سندھ کے فیصلے کے

تحت رو کی گئی ہیں، جن اہلکاروں کی تنخواہیں روکی گئیں ان میں 37 انسپکٹر، 33 سب انسپکٹر، 27

اے ایس آئی، 68 ہیڈ کانسٹیبل، 506 کانسٹیبل اور دفتری عملہ شامل ہے۔ایس ایس پی کے مطابق

ویکسین لگوانے پر اہلکاروں کی تنخواہیں جاری کردی جائیں گی۔دوسری جانب کورونا ویکسین نہ

لگوانے پر ضلع قمبر شہدادکوٹ پولیس کے 671 اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئیں۔ایس ایس پی

قمبر شہدادکوٹ کے مطابق کورونا سے بچاؤکی ویکسین نہ لگوانے والوں کی تنخواہیں حکومت سندھ

کے فیصلے کے تحت رو کی گئی ہیں.

ویکسین لگوانے سے انکار

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں