روس نے پاکستانی چاولوں 16

روس نے پاکستانی چاولوں کی درآمد سے پابندی اٹھالی

Spread the love

روس نے پاکستانی چاولوں

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) روس نے پاکستان سے چاولوں کی درآمد پر سے پابندی اٹھالی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روس نے گائیڈ لائنز کی بنیاد پر جمعہ سے 4 پاکستانی انٹرپرائزز سے

چاولوں کی درآمد کی اجازت دی۔مذکورہ فیصلہ وزارت فوڈ سیکیورٹی کے محکمہ ڈپارٹمنٹ آف پلانٹ

پروٹیکشن (ڈی پی پی) آف کورنٹائن ڈویژن کے تجویز کردہ اقدامات کے نفاذ کی بنیاد پر لیا گیا۔روس

میں موجود پاکستانی سفارتخانے میں وزیر تجارت ناصر حمید نے یہ مسئلہ میزبان ملک کے ساتھ

اٹھایا اور روسی حکام کے ساتھ مل کر اس معاملے کی پیروی کی۔وزارت فوڈ سیکیورٹی کے جاری

کردہ ایک بیان کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کورنٹائن آف ڈی پی پی سہیل شہزاد گزشتہ برس

سے روس کے ساتھ پاکستانی چاولوں کی درآمد سے پابندی اٹھانے کے سلسلے میں بات چیت کررہے

تھے۔محکمے نے روس کو چاولوں کی کمپنیوں اور پیداواری علاقوں میں کیڑوں کی نگرانی اور ان

کی روک تھام، پاکستان پلانٹ کورنٹائن سسٹم کی ضمانت سمیت تمام درکار تکنیکی معلومات فراہم کی

تھی۔ ابتدائی طور پر چاولوں کی چار کمپنیوں کو روس کی این پی پی او نے پاکستان سے چاولوں کی

درآمد کے لیے منظوری دی ہے جس میں 2 کا تعلق کراچی، ایک کا لاہور اور ایک کا چنیوٹ سے

ہے۔چاولوں کی دیگر کمپنیوں کو اجازت ڈی پی پی کے پلانٹ کورنٹائن ڈویڑن کی ورچوئل تصدیق

سے منسلک ہے

روس نے پاکستانی چاولوں

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں